13 فروری ، 2013
کراچی…کسٹمز حکام نے چھاپہ مارکر پی آئی اے کے طیارے میں چھپائی گئی تقریبا پانچ کلو ہیروین برآمد کرلی، طیارے کو لندن کی پرواز پر روانہ ہونا تھا۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے حکام نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے پر چھاپہ مارامذکورہ طیارے کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 پر لندن روانہ ہونا تھا۔ کسٹمز حکام نے تلاشی کے دوان طیارے کے ٹوائلٹ میں چپائی گئی تقریبا پانچ کلو گرام ہیروین برآمد کرلی، کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق کسٹمز کے تعاون سے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔