13 فروری ، 2013
لاہور…پاکستان علماء کانفرنس نے طالبان کوشریک نہ کرنے پر کابل امن کانفرنس کابائیکاٹ کردیاہے۔مولانا طاہر اشرفی کاکہناہے کہ کرزئی حکومت کے شرعی ہونے کاسرٹیفکیٹ نہیں دے سکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولاناطاہراشرفی کاکہناتھاکہ افغانستان میں منعقدہ امن کانفرنس کابنیادی مقصدپاکستان کے علماکووہاں بلا کرکرزئی حکومت کوشرعی جبکہ ملاعمراوردیگرافغان طالبان کوباغی قراردلواناہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان طالبان کو مذاکرات میں شامل کیاجائے توکابل کانفرنس میں شرکت کرسکتے ہیں۔