13 فروری ، 2013
اسلام آباد…پولیس گروپ کے افسروں کوگریڈ20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے افسروں میں ڈائریکٹر ایف آئی اے خادم بھٹی ، سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل خان ،آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر طارق کھوکھر شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اختر علی شاہ ، ڈپٹی ڈی جی آئی بی کیپٹن ریٹائرڈعثمان ، ڈپٹی ڈی جی آئی بی میاں آصف ، ڈی آئی جی موٹر ویرائے الطاف ، آئی جی ریلوے پولیس ابن حسین، آر پی او سرگودھا محمد عملیش بھی شامل ہیں۔