Time 08 اگست ، 2024
پاکستان

کوہستان لوئر میں لڑکیوں کیلئے ایک بھی ہائی اسکول نہ ہونےکا انکشاف

کوہستان لوئر میں لڑکیوں کیلئے ایک بھی ہائی اسکول نہ ہونےکا انکشاف
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان لوئر میں لڑکیوں کیلئے ایک بھی ہائی اسکول نہ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

کوہستان لوئر میں اسکولوں سے متعلق سوال پر محکمہ تعلیم کا جواب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پورے ضلع میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول موجود نہیں،  مڈل اسکول کو ہائی اسکول کا درجہ دینے کیلئے 25 طالبات ہونی چاہئیں۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ رواں سال اے ڈی بی میں کوہستان میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے اسکولوں کا قیام شامل ہے، نئے اسکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن سے کوہستان لوئر میں طالبات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :