پاکستان
13 فروری ، 2013

اے این پی کی اے پی سی کل ہو گی، 26 جماعتیں شرکت کریں گی

اے این پی کی اے پی سی کل ہو گی، 26 جماعتیں شرکت کریں گی

پشاور … عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق،جے یو آئی ف، ایم کیو ایم اور قبائلی جرگے سمیت 26 جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف مشترکا حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ اے این پی کے مطابق اے پی سی بند کمرے میں ہوگی جس میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف شرکت نہیں کررہیں، ہم نے آل پارٹیز کانفرنس اس سلسلے میں بلائی ہے تاکہ یہ مل بیٹھیں اور کوئی راہ ڈھونڈیں کہ اس ملک کو دلدل سے نکالیں، امن ہوگا تو اس ملک میں سیاست بھی ہوگی، ترقی بھی اور خوشحالی بھی ہوگی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے سے ملک میں قیام امن کا روڈ میپ مرتب کرنا قومی خدمت ہوگی، ویلنٹائن ڈے پر اے این پی بھی پیار بانٹنا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف نے کھل کر تو نہیں کہا لیکن جماعت اسلامی نے فیصلہ کرلیا، لیکن اس کے باوجود بھی ہم ا ن کو پھر دعوت دیتے ہیں۔ اے این پی کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور نیٹو اہم فریق ہیں، تینوں کی شرکت کے بغیر خطے میں قیام امن کیلئے کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔

مزید خبریں :