پاکستان
13 فروری ، 2013

سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود گلزار واپس چلے گئے، رحمان ملک

سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود گلزار واپس چلے گئے، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی شاعر، ادیب گلزار کو کراچی میں فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، اس کے باوجود وہ واپس چلے گئے۔ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ان کی ہدایت پر سیکیورٹی افسران نے انہیں کراچی میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، مگر ان کے امریکا سے دوستوں نے انہیں فون کر کے بھٹکایا کہ کراچی میں ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی شاعر گلزار کے پاس درست ویزا تھا، وہ خود گئے، انہیں ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :