پاکستان
13 فروری ، 2013

پی سی او حلف بھی ملکہ الزبتھ سے وفاداری جیسی سنگین چیز ہے،اعتزاز احسن

پی سی او حلف بھی ملکہ الزبتھ سے وفاداری جیسی سنگین چیز ہے،اعتزاز احسن

اسلام آباد…معروف قانون دان سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف لیناآئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، پی سی او کے تحت حلف لینا بھی ملکہ الزبتھ سے وفادری کا حلف لینے جیسی سنگین چیز ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے دو ایسے ججوں کو ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا ہے جنہوں نے زیرہ انکم ٹیکس دیا ہے، سپریم کورٹ نے رضا ربانی کمیٹی کی طاقت ختم کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری وہ نہیں جس نے پی سی او کے تحت حلف لیا تھا، وہ آج ایک مختلف آدمی ہیں جنہوں نے آئین کی پاسداری کا عزم کیا ہوا ہے۔لیکن تلخی نہیں ہونی چاہیے، تلخی اس لیے ہوئی کہ سپریم کورٹ بھی اپنی حدود سے تجاوز کر جاتا ہے ، اور طاہر القادری نے بھی یقیناً اپنے دائرے سے تجاوز کیا ہے۔

مزید خبریں :