پاکستان
13 فروری ، 2013

مسلم لیگ ن کو عام آدمی کے مسائل سے دلچسپی نہیں، پرویز الٰہی

مسلم لیگ ن کو عام آدمی کے مسائل سے دلچسپی نہیں، پرویز الٰہی

لاہور … نائب وزیراعظم پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کسانوں، غریبوں اور عام آدمی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے والے ق لیگ کا اثاثہ ہیں۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہور میں مسلم لیگ ق حافظ آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی غلط پالیسیوں کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے، ن لیگ نے جھوٹے مقدمات درج کروانے کا اپنا ہی نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، جلسوں میں عوام کی شرکت سے واضح ہوگیا کہ ق لیگ کا ووٹ بینک بڑھا ہے۔

مزید خبریں :