13 فروری ، 2013
لاہور…محسن پاکستان اور عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ ان کا اور جماعت اسلامی کا ایک ہی مقصد ہے پاکستان کو مضبوط ملک بناناہے ۔ جبکہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں سے ملاقات کی۔ بعد میں منصورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے اور ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو ملک کی تقدیر بدل دے۔