13 فروری ، 2013
راے ونڈ … ایٹمی سائنسدان اور تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر تحریک تحفظ نبوت کے رہنما ایڈمرل (ر) جاوید اقبال اورمسلم لیگ ن کے سردار مہتاب عباسی، سینیٹر طارق عظیم، احسن اقبال اور کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔