پاکستان
13 فروری ، 2013

فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کا اجلاس،عارضی اسامیوں کی منظوری

فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کا اجلاس،عارضی اسامیوں کی منظوری

اسلام آباد …اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازی برانچ اور پروٹوکول ونگ میں عارضی اسامیوں کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی سید غلام مرتضی شاہ،ملک ابراراحمد ،نور الحق قادری،سردار شاہجہاں یوسف،اقبال محمد علی،مفتی اجمل خان،سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹریٹ اسٹاف کی آمد ورفت والی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے 15 لاکھ روپے کے جو خراجات کئے گئے ان کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف آفیسرز اور جونئیر اسٹاف آفیسرز کی دوسرے کیڈرز میں انضمام کی بھی منظوری دی گئی،فنانس کمیٹی کے شرکاء نے اسپیکر کو اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور اس کی پہلی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

مزید خبریں :