13 فروری ، 2013
کراچی … حب ریور روڈ پر سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم پکڑا گیا جبکہ اسلحہ سمیت دستی بم برآمدہوا ہے۔ ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم زرشاد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملزم کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل، بینک ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار نورالامین جبکہ ساتھیوں کے ہمراہ فیروزآباد کے علاقے میں بینک اور باتھ آئی لینڈ میں پوسٹ آفس کی ڈکیتیوں میں ملوث ہے۔ فیاض نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ملزمان ڈکیتیوں اور بھتوں سے وصول ہونے والی رقم کالعدم تحریک طالبان کو مہیا کیا کرتے تھے۔