پاکستان
13 فروری ، 2013

شریف برادران عام انتخابات کے متوقع نتائج سے خوفزدہ ہیں، منظور وٹو

شریف برادران عام انتخابات کے متوقع نتائج سے خوفزدہ ہیں، منظور وٹو

لاہور … پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو زرداری فوبیا ہو گیا ہے، شریف برادران عام انتخابات کے متوقع نتائج سے خوفزدہ ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں میاں منظوروٹو نے کہا کہ جھوٹ اور لاعلمی پر مبنی شہباز شریف کی تقریریں اْن کی گرتی ہوئی ساکھ کا ثبوت ہیں۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ ناکام منصوبوں کے بعد شہباز شریف حواس کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پر الزام تراشیوں سے شریف بردران اپنی گرتی ہوئی ساکھ نہیں بچا سکتے۔

مزید خبریں :