پاکستان
13 فروری ، 2013

کوئٹہ: کچلاک اور اختر روڈ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے کچلاک اور اختر محمد روڈ پر فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کچلاک بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قادر خان اور مرزا خان زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول اسپتال پہنچایا گیا جہا ں ان کی حالت خطرے سے با ہر بتائی جا تی جبکہ اختر محمد روڈ سے ایک نوجوان کو لایا گیا جس کے سینے میں گولی لگی تھی ، تاہم وہ عث جاں بحق ہو گیا ۔ مقتول کے باپ نے بتایا کہ اس کا بیٹا اکیلا رہتا تھا تاہم انہیں واقعے کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ۔

مزید خبریں :