Time 10 اگست ، 2024
پاکستان

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاویدکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاویدکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
عدالت نے عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں،فوٹو: فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان  میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےکی سماعت ہوئی۔

عدالت نے صنم جاوید اور  روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور کی  انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کیا تھا۔


مزید خبریں :