14 فروری ، 2013
پشاور…لوئراورکزئی ایجنسی میں مسافرگاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی گئی،دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ پولی ٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقعہ لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقہ حسن زو درہ بازار میں پیش آیا۔جہاں خیبرایجنسی سے لوئراورکزئی ایجنسی آنے والی مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ واقعے میں وین سوار 4 افراد موقع پر ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو کلایا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق آفریدی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔