Time 14 اگست ، 2024
پاکستان

یوم آزادی پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب

 پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب ہوئی۔

آج ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے، اس موقع پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب ہوئی۔

مزار اقبال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی، اس دوران  شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کی گئی جب کہ بوائے اسکاؤٹس کے دستے نے مریم نواز کو سلامی پیش کی۔

کراچی میں یوم آزادی کے موقع  پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر   حاضری دی، اس موقع  پر کابینہ کے اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے پشاور کے سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی اور  تمام پاکستانیوں کو آزادی کی مبارک دی جب کہ گورنر ہاؤس میں فیصل کریم کنڈی نے پرچم کشائی کی، اس تقریب میں امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرل بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :