Time 14 اگست ، 2024
پاکستان

سیف سٹی پروجیکٹ کا پہلا فیز جون تک مکمل کیا جائے گا: آئی جی سندھ

سیف سٹی پروجیکٹ کا پہلا فیز جون تک مکمل کیا جائے گا: آئی جی سندھ
13 اگست کو فائرنگ کے واقعات میں لوگ زخمی ہوئے جو افسوسناک ہے، ہوائی فائرنگ پر 40 افراد کو حراست میں لیا ہے: غلام نبی میمن/ فائل فوٹو

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کا پہلا فیز جون تک مکمل کیا جائے گا۔ 

 یوم آزادی کے موقع پر  آئی جی سندھ غلام نبی میمن ودیگر پولیس افسران نے مزار قائد پر حاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، عوام کے حفاظت کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور پولیس بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے جس سےجرائم کم ہو رہے ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ 13 اگست کو فائرنگ کے واقعات میں لوگ زخمی ہوئے جو افسوسناک ہے، ہوائی فائرنگ پر 40 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ 

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کا پہلا فیز جون تک مکمل کیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :