پاکستان
14 فروری ، 2013

حافظ آباد : بندش کیخلافمشتعل شہریوں کا سوئی گیسدفتر پر دھاوا

حافظ آباد : بندش کیخلافمشتعل شہریوں کا سوئی گیسدفتر پر دھاوا

حافظ آباد …حافظ آباد میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف سیکڑوں مردوخواتین نے جناح چوک میں سوئی گیس دفتر پر دھاوابول دیا اور ڈنڈے مار مار کردفتر کی کھڑکیوں اور عملے کی موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔حافظ آباد میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف سینکڑوں مردو خواتین نے تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سوئی گیس کے ضلعی دفتر پر دھاوا بول دیا،مظاہرین دفتر کا مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی،مشتعل مردو خواتین نے دفتر میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا،اور دفتر کے شیشے اور دیگر سامان بھی توڑ دیا۔مظاہرین کے آتے ہی افسران اور دیگر عملہ دفتر سے بھاگ گیا۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس طلب کر لی گئی۔

مزید خبریں :