14 فروری ، 2013
پشاور…لوئراورکزئی ایجنسی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے 6 افراد ہلاک اور 26زخمی ہوگئے۔دوسرا دھماکا تب ہوا جب پہلے دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دونوں دھماکے لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقہ حسن زو درہ بازار میں ہوئے۔پہلے دھماکے میں خیبرایجنسی سے لوئراورکزئی ایجنسی آنیوالی مسافر وین میں سوار 4 افراد موقع پر ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ اسی مقام پر دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ ایک اور دھماکا ہوگیا، دوسرے دھماکے میں 19 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 زخمی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں 6 بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمود اسلم کے مطابق دونوں دھماکے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیے گئے۔