پاکستان
14 فروری ، 2013

صدر کو توہین عدالت میں سزا دینے کیلئے متفرق درخواست دائر

صدر کو توہین عدالت میں سزا دینے کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور…صدر آصف علی زرداری کو توہین عدالت میں سزا دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔ہائیکورٹ کا فل بنچ کل اس نوعیت کی تمام درخواستوں کی سماعت کرے گا۔صدر آصف علی زرداری کیخلاف2عہدوں کے کیس میں توہین عدالت کی متعدد درخواستیں لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5رکنی فل بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے،جمعرات کے روز اظہر صدیق ایڈووکیٹ نیمتفرق درخواست دائرکی جس میں موٴقف اختیارکیاکہ صدرآصف زرداری عدالتی حکم کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، لہٰذا عدالت انہیں توہین عدالت پر سزا سنائے،لاہورہائی کورٹ کا فل بنچ جمعے کے روز اس نوعیت کی تمام درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :