14 فروری ، 2013
لاہور…لاہور میں تھانہ گارڈن ٹاوٴن پولیس نے جناح اسپتال کے ایم ایس کو قتل کی دھمکیاں دینے پر دو ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ مقدمہ ایم ایس جناح اسپتال فضل الرحمن کی مدعیت میں دو ینگ ڈاکٹرز شبیر اور عدنان کے خلاف درج کیا گیا۔درخواست میں ان ڈاکٹرز پر ایم ایس جناح اسپتال فضل الرحمان کی جانب سے الزام لگایا کہ انہیں ان دونوں ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دی ہیں تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔