14 فروری ، 2013
کراچی…آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کی سندھ اسمبلی میں ارکان کوکراچی میں امن و امان اور جرائم کی صورتحال پر ان کیمرا بریفنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمودنے ان کیمرا بریفنگ میں ارکان سندھ اسمبلی کو بتایا کہ شہر میں جرائم کے وارداتوں میں فرقہ ورانہ گروپ، بھتا مافیا اور دھماکوں میں طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ شہر میں مذہبی منافرت کی بنیاد پر قتل کی واردتیں اور ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے سپریم کورٹ کو کراچی بدامنی کیس میں پیش کی جانے والی رپورٹس کے بارے میں بھی ممبران کو آگاہ کیا۔