17 جنوری ، 2012
اسلام آباد…پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نہری علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران شدید دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز مری سمیت گلیات میں چھتیس انچ برفباری رکارڈ کی گئی۔ وادی نیلم ، لواری ٹاپ ،کالام ، مالم جبہ اوراسکردو میں 4 فٹ برفباری رکارڈ کی گئی۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 02 ، کراچی میں12، پشاور میں4، کوئٹہ میں منفی1،اسکردو میں منفی13،قلات میں02، زیارت میں منفی 08،مری میں منفی 03اورگلگت میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔