Time 17 اگست ، 2024
پاکستان

سکیورٹی خدشات: ایس پی اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کیا

سکیورٹی خدشات: ایس پی اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کیا
انسداد دہشتگردی عدالت آج بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت مقرر کی تھی/ فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو کیس کی سماعت کے سلسلے میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اور جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو خط لکھ دیا۔

ایس پی اڈیالہ جیل نے خط میں لکھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں آج سماعت ممکن نہیں، جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کی سماعت بھی ہونی ہے، بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا۔

ایس پی جیل کے خط پر وکلا صفائی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے سامنے سپرنٹنڈنٹ جیل کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت آج بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت مقرر کی تھی۔

مزید خبریں :