کھیل
14 فروری ، 2013

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ،پہلے دن کے اختتام پرپاکستان5وکٹ پر253رنز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ،پہلے دن کے اختتام پرپاکستان5وکٹ پر253رنز

کیپ ٹاؤن…دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم پاکستان نے آغاز روایتی انداز میں کیا اور33رنز پر ابتدائی چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم اسدشفیق اور یونس خان اس موقع پر خوب جم کر کھیلے اور دونوں نے سنچریاں اسکور کر ڈالیں،دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن اختتام پذید ہوا تو پاکستان نے5وکٹ پر253رنز بنا لئے تھے،اسد شفیق111رنز پر ناقابل شکست ہیں جبکہ سرفراز احمد صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔آج جب میچ شروع ہوا تو قومی کرکٹ ٹیم نے کیپ ٹاوٴن میں بھی جوہانسبرگ ٹیسٹ والا سین دہرایا،پہلا شکار ناصر جمشید 3رنزبنے اس وقت مجموعی اسکور10رنز تھا دوسرا شکار محمد حفیظ17پر بنے جب پاکستان کا مجموعہ21رنز تھا جبکہ 33کے مجموعے پراظہر علی 4 جبکہ کپتان صفر پر ہی ڈھیر ہو گئے،ابھی اسکور 33رنز ہی تھا کہ چار بہترین بیٹسمین پویلین لوٹ گئے لیکن اس موقع پر یونس خان اور اسد شفیق خوب جم کر کھیلے اور دونوں بیٹسمینوں نے خوبصورت اننگز کھیلتے ہو ئے سنچریاں اسکور کیں۔یونس خان بد قسمتی پہلے دن کے کھیل کے آخری لمحات میں آؤٹ ہو گئے انہوں نے111رنز بنائے جس7چوکے اور3چھکے شامل تھے جبکہ اسد شفیق 111رنزپر نا قابل شکست ہیں جس میں14چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے مورکل اورفلینڈر نے دو،دو جبکہ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کے لئے خطرے کی علامت ڈیل اسٹین صرف ایک وکٹ لے سکے۔

مزید خبریں :