Time 18 اگست ، 2024
پاکستان

لاہور جنرل اسپتال میں مریض کے لواحقین پر تشدد ثابت، وارڈ اٹینڈنٹ کو برطرف کرنیکی سفارش

لاہور: جنرل اسپتال میں وارڈ اٹینڈنٹ نے مریض کے لواحقین پر تشدد کیا جس کا الزام ثابت ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق وارڈ اٹینڈنٹ راشد علی پر الزام ثابت ہونے کے بعد ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عدنان مسعود، ڈاکٹر جاوید ممتاز اور ڈاکٹر صارم شاہد نے رپورٹ مرتب کرکے  اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی روشنی میں راشد علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں یا لواحقین سے غیر مناسب رویہ برتنے والے ملازمین رعایت کے مستحق نہیں۔

واضح رہے جنرل اسپتال میں وارڈ اٹینڈنٹ راشد علی نے ایک روز قبل مریض کے لواحقین کو ڈنڈے سے مارا تھا۔

مزید خبریں :