Time 20 اگست ، 2024
پاکستان

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا
نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے دائر کیا جو دو جلدوں پر مشتمل ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔ 

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے دائر کیا جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس کا رجسٹرار احتساب عدالت جائزہ لیں گے، اعتراضات دور کرنےکے بعدریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج کو بھجوایا جائےگا جس کے بعد ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس پرخود یا کسی دوسری احتساب عدالت کومنتقل کرنےکافیصلہ کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹو جج ناصرجاوید رانا پہلے ہی 190 ملین پاؤنڈریفرنس پرسماعت کررہے ہیں۔

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی اور  دونوں کو 13 جولائی کوگرفتارکیا گیا تھا جب کہ دونوں تفتیش کےلیے37 دن نیب کی تحویل میں رہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا اور دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کرا دیے تھے جس کے بعد تفتیش مکمل ہونے پر 19 اگست کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل کردیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :