20 اگست ، 2024
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پرتاریخ میں توسیع کی گئی ہے اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے بھی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے ہرممکن سہولت کے لیے تاریخ بڑھائی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024 کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ 28 اگست تک بڑھادی گئی ہے
الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ الیکشن پروگرام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانےکا اعلان کیا گیا تھا اور بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ آج ختم ہورہی تھی۔