Time 20 اگست ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب بڑھ گئی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب بڑھ گئی
حصص بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے سوا گیارہ ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس چار سو انہتر پوائنٹس کے بینڈ میں رہا  جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 77 ہزا460 رہی۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 745 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے سوا گیارہ ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن دو ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 342 ارب روپے ہے۔ 

مزید خبریں :