Time 20 اگست ، 2024
پاکستان

لاہور: سر گنگارام اسپتال میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، طبی عملے کا احتجاج

لاہور کےسر گنگارام اسپتال میں خاکروب کی جانب سے 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش۔

بچی کی ماں نے ایم ایس کو تحریری شکایت میں کہا ہے کہ صفائی کرنے والے نے نیو ایمرجنسی میں زیادتی کی کوشش کی۔

واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سر گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹروں اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے کوئنز روڈ بلاک کر دی، انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ معاملہ دبانا چاہتی ہے جو ظلم ہے۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی پر طبی عملے نے دھرنا ختم کر دیا۔

لیڈی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتال کی صرف ایک عمارت میں سی سی ٹی وی کیمرے ہیں، باقی کہیں سکیورٹی انتظامات نہیں، اب انہیں اسپتال میں کام کرتے ہوئے بھی خوف محسوس ہوتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے احتجاجی ڈاکٹروں اور نرسز کو یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی انکوائری کرکےکارروائی کی جائے گی۔

اسپتال کے خاکروب نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس نے بچی کے پاس جاکر چھیڑ چھاڑ شروع کی تو  اس کی ماں نے جاگ کر شور مچا دیا۔

 دوسری جانب متاثرہ بچی کی والدہ کا مبینہ طور پر ملزم کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا تحریری بیان بھی سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :