Time 22 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا؟
شہر میں مطلع جزوی ابر آلود، رات اور صبح میں بوندا باندی متوقع ہے جب کہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران مطلع جزوی ابر آلود، رات اور صبح میں بوندا باندی متوقع ہے جب کہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ آج جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزید خبریں :