Time 22 اگست ، 2024
پاکستان

برطانیہ فیک نیوز کیس: ملزم فرحان آصف مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

برطانیہ فیک نیوز کیس: ملزم فرحان آصف مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
پولیس نے 2 روز قبل برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز دینے کے الزام میں لاہور سے فرحان کو گرفتار کیا تھا/ اسکرین گریب

لاہور کی مقامی عدالت نے برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز دینے والے ملزم فرحان  آصف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم فرحان آصف کو سخت سکیورٹی میں ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا جہاں ایف آئی اے نے ملزم  کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا کی۔ 

عدالت ایف آئی اے کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 4 روز کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ  پولیس نے 2 روز قبل برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز دینے کے الزام میں لاہور سے فرحان کو گرفتار کیا تھا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کے لیے کام کرتا ہے اور ملزم سے تفتیش میں وہ جعلی خبریں دینے میں ملوث پایا گیا۔


مزید خبریں :