کھیل
15 فروری ، 2013

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ

کیپ ٹاوٴن…دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اسد شفیق 111 اور سرفراز احمد نے صفر سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ کھیل کے پہلے روز تجربہ کار یونس خان اور ابھرتے ہوئے بیٹسمین اسد شفیق نے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کے ناکام ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کی کشتی کو طوفان سے نکالا۔ پہلے ٹیسٹ میں 49 رنز کے معمولی اسکور پر آوٴٹ ہونے والی پاکستانی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شدید مشکلات کاسامنا تھا اور صرف 33 رنز پر چار صف اول کے بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے ۔ اس موقع پر یونس خان اور اسد شفیق جنوبی افریقی بولروں کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے اور شاندار سنچریاں اسکور کیں۔دونوں نے پانچویں وکٹ کی ریکارڈ پارٹنر شپ میں 219 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے خلاف یہ کسی بھی وکٹ کے لئے پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔پہلے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے5 وکٹ پر 253 رنز بنائے تھے۔ 27 سالہ اسد شفیق 14 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 111 اور 35 سالہ یونس خان 111 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

مزید خبریں :