28 فروری ، 2012
اسلام آباد… سینیٹ میں فاٹا نشستوں پر الیکشن رکوانے اور آئی ایس آئی کے سیاسی ونگ کو ختم کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں دو آئینی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ عابد روٴف اورکزئی کی طرف سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے ، فاٹا سینیٹرز کیلئے ووٹ خریدے جارہے ہیں، اس لئے اس الیکشن عمل کیخلاف حکم امتناعی دیا جائے ، بزرگ قانون دان حبیب وہاب الخیری نے ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے ، اس میں کہاگیاہے کہ آئی ایس آئی کے سیاسی ونگ کے ہوتے ہوئے الیکشن کا غیرجانبدرانہ اور شفاف انعقاد ممکن نہیں ، اس ونگ کو ختم کرنے کیلئے احکامات دئے جائیں، درخواست میں وفاق، وزیراعظم، آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو فریق بنایاگیاہے۔