Time 25 اگست ، 2024
پاکستان

پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبریں، پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبریں، پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا
ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے: پی ٹی اے__فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں سے متعلق وضاحت دے دی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو ممکنہ طور پر آئی ٹی اور اے ٹی ایم نیٹ ورکس یا فنانشل سیکٹر کو متاثر کر سکے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ معیاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسز معطل یا بند نہیں کیے گئے۔

مزید خبریں :