Time 25 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'آپ کی بیٹی کی ماں کون ہے؟' کرن جوہر مداح کے سوال پر بھڑک اٹھے، کرارا جواب دیدیا

آپ کی بیٹی کی ماں کون ہے؟ کرن جوہر مداح کے سوال پر بھڑک اٹھے، کرارا جواب دیدیا
فلم ساز کرن جوہر سال 2017 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں یش اور روحی کے والد بنے تھے__فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اپنے بچوں کی والدہ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر طیش میں آگئے۔

حال ہی میں فلم ساز نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی روحی کی دلکش ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا روحی بمقابلہ سیری (ڈیجیٹل اسسٹنٹ)۔

ویڈیو پر جہاں متعدد صارفین نے  کمنٹس کیے وہیں ایک صارف نے سوال کر ڈالا کے روحی کی والدہ کون ہیں۔

صارف نے تبصرہ کیا  روحی کی ماں کون ہے؟ کوئی بتا سکتا ہے؟ میں بے حد کنفیوژن میں گھری ہوں (اُلجھن کا شکار ہوں)۔

صارف کے سوال پر کرن جوہر نے کرارا جواب دیا اور لکھا  میں ہی اپنی بیٹی روحی اور بیٹے یش کی ماں ہوں۔

آپ کی بیٹی کی ماں کون ہے؟ کرن جوہر مداح کے سوال پر بھڑک اٹھے، کرارا جواب دیدیا
فوٹو: اسکرین گریب

کرن جوہر نے صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی کنفیوزڈ حالت سے بہت پریشان ہوگیا تھا اس لیے مجھے آپ کے سوال کا جواب دینا پڑا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فلم ساز کرن  جوہر سال 2017 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں یش اور روحی کے والد بنے تھے۔

مزید خبریں :