25 اگست ، 2024
پشاور میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے کے الزام میں سابق شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان مطابق ملزم کو یونیورسٹی روڈ پشاور سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایاکہ ملزم نے واٹس ایپ پر نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل کیں اور متاثرہ خاتون کی جعلی تصویربناکر گھر والوں کوبھی بھیجی۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم متاثرہ خاتون کو کئی ماہ سے بلیک میل کر رہا تھا اور مزید تصاویر وائرل کرنےکے دھمکی آمیز پیغامات بھیجتا رہا۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے موبائل فون، واٹس ایپ پرقابل اعتراض مواد اور پیغامات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔