Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی کے ضلع وسطی میں کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

کراچی کے ضلع وسطی میں کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
محمکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے — فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نئی ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری پہلے نوٹیفکیشن میں ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی نئی ایڈوائزی کے پیش نظر واپس لیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ کےکئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ 

کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔

اس سے قبل بارشوں کے پیش نظر حیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ  میرپورخاص ضلع میں بارش کے باعث تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند رہیں گے۔

مزید خبریں :