پاکستان
16 فروری ، 2013

حافظ آباد: بااثر زمیندار کا سرکاری اسکول پر قبضہ، اجناس کے گودام بنالیے

حافظ آباد: بااثر زمیندار کا سرکاری اسکول پر قبضہ، اجناس کے گودام بنالیے

حافظ آباد…حافظ آباد کے گاوٴں بھاگا بھٹیاں میں بااثر زمیندار نے سرکاری اسکول کی عمارت پر قبضہ کر کے گودام بنا لیا۔ گاوٴں بھاگا بھٹیاں میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں 100 کے قریب طالب علم تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن وہاں کے ایک بااثر زمیندار نے عمارت پرقبضہ کر کے اپنی اجناس کے گودام بنا لئے ہیں جس کی وجہ سے بچے دور دراز اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر اقبال نعیم کا کہنا ہے کہ جلد قبضہ واگزار کرا لیا جائے گا۔

مزید خبریں :