31 اگست ، 2024
کراچی: محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کا آٹھواں الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے، سمندری طوفان وسطی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل تک طوفان اسنیٰ مغرب کی جانب بڑھتا رہےگا، طوفان اسنیٰ جنوب مغرب کی جانب بڑھتے ہوئے کمزور ہوجائےگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے ماہی گیرکل تک گہرے سمندر میں نہ جائیں،کل رات تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہےکہ سندھ کے ماہی گیر کل سے اپنی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔