Time 02 ستمبر ، 2024
پاکستان

پشاورپولیس کے اہلکاروں کوبلاسود موٹرسائیکل لون دینے کا فیصلہ

پشاورپولیس کے اہلکاروں کوبلاسود موٹرسائیکل لون دینے کا فیصلہ
موٹرسائیکل کیلئے قرض کی کٹوتی ماہانہ تنخواہ سے کی جائے گی: مراسلہ جاری— فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور پولیس کے اہلکاروں کو بلا سود موٹرسائیکل لون دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے متعلقہ پولیس افسران کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں سے رائے طلب کی جائےکہ وہ کونسی کمپنی کی بائیک لینے کے خواہشمند ہیں۔ 

مراسلہ میں پولیس افسران سے تین دنوں میں جواب طلب کرنے اور کیپٹل سٹی پولیس کے تمام تھانوں کو وائرلیس پر آگاہ کرنےکی ہدایات کی گئی ہے۔ 

 مراسلے کے مطابق موٹرسائیکل کیلئے قرض کی کٹوتی ماہانہ تنخواہ سے کی جائے گی۔ 

مزید خبریں :