Time 07 ستمبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو گاڑیاں سفید اسٹیکر لگا کر چھپا دی گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکر لگادیے گئے۔

پی ٹی آئی جلسے کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں تیار کرلی گئیں۔ ریسکیو کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکر لگادیے گئے اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیکرز پر لفظ ’ریسکیو 1122‘ کو چھپایا گیا۔

گاڑیوں میں ریسکیو، ایمبولنیسز اور فائر ویکلز موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیاں صوابی پہنچائی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو گاڑیاں سفید اسٹیکر لگا کر چھپا دی گئیں
پی ٹی آئی جلسے کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں تیار کرلی گئیں— فوٹو: رپورٹر

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایاکہ گاڑیوں پر اسٹیکرز لگانا کوئی بڑی بات نہیں، پی ٹی آئی جلسے میں ریسکیو کی گاڑیاں ایمرجنسی میں استعمال کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو گاڑیاں سفید اسٹیکر لگا کر چھپا دی گئیں
گاڑیوں پر اسٹیکرز لگانا کوئی بڑی بات نہیں، ریسکیو حکام — فوٹو: رپورٹر

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ ہوگا جس میں ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے۔

مزید خبریں :