Time 09 ستمبر ، 2024
پاکستان

عورت فاؤنڈیشن کا وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف سائبرکرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ

عورت فاؤنڈیشن نے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور  کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  وزیراعلیٰ کے پی کی زبان دھمکی آمیز تھی، انہوں نے اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا۔

عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈاپور نے سائبرکرائمز ایکٹ کی خلاف  ورزی کی، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف  مقدمہ درج کیا جائے۔


مزید خبریں :