13 ستمبر ، 2024
کراچی سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں آج سے 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندی آئی جی سندھ کی درخواست پر عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ہوگا۔