13 ستمبر ، 2024
پشاور: وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہرشاہ طورو کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے سے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا اور رانا ثنااللہ ڈرامے بازیوں سے باز آجائیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور جلسے کے بارے میں سنگ جانی جلسے میں جو کچھ بتایا اس کے بعد انہیں اٹک پل سے آگے نہیں آنے دینا چاہیے۔
اس کے جواب میں وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہرشاہ طورو نے کہا کہ لاہور جلسے سے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا اور رانا ثنااللہ ڈرامے بازیوں سے باز آجائیں۔
ظاہر شاہ طورو نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی پر صوبے میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ گورنر وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دینا بند کریں، وزیراعلیٰ جب چاہیں گورنر ہاؤس کو تالے لگا سکتے ہیں ۔