21 دسمبر ، 2024
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کے باجود فریقین نے ابھی تک اسپیکر آفس سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی نامزد مذاکراتی کمیٹی کےنام بھی اسپیکر آفس کو نہیں دیے اور حکومت کی طرف سے بھی تاحال مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل سے قبل نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔