دنیا
18 فروری ، 2013

افضل گرو کا پھانسی سے قبل خاندان کو لکھا گیا خط منظرعام پر آگیا

افضل گرو کا پھانسی سے قبل خاندان کو لکھا گیا خط منظرعام پر آگیا

نئی دلی…افضل گرو کا پھانسی سے تقریباً ایک گھنٹے پہلے اپنے اہل خانہ کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ہے۔افضل گرو کی بیوہ تبسم نے ایک خط کی نقل بھارتی اخبار کے حوالے کی ہے جو افضل گرو نے 9 فروری کو اپنی پھانسی سے تقریباً ایک گھنٹے پہلے صبح 6 بج کر 25 منٹ پر لکھا تھا۔ خط کا آغاز افضل گرو نے بسم اللہ الرحمان الرحیم سے کیا ہے اور لکھا ہے کہ” محترم اہل خانہ اور اہل ایمان۔ السلام علیکم۔ اللہ پاک کا لاکھ شکریہ کہ اُس نے مجھے اِس مقام کے لیے چنا۔ باقی میری طرف سے آپ اہل ایمان کو بھی مبارک ہو کہ ہم سب سچائی اور حق کے ساتھ رہے اور حق وسچائی کی خاطر آخرت ہمارا اختتام ہو۔ اہل خانہ کو میری طرف سے گزارش ہے کہ میرے اختتام پر افسوس کے بجائے وہ اس مقام کا احترام کریں۔ اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہے۔ اللہ حافظ“۔افضل گرو کی بیوہ تبسم کے مطابق یہ خط جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے بھجوایا گیا تھا اور اسے 11 فروری کو ملا

مزید خبریں :