پاکستان
18 فروری ، 2013

پشاور:پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ،4لیویز اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق

پشاور:پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ،4لیویز اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق

پشاور… پشاور کینٹ میں باڑہ روڈ پر واقع پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس پر دہشت گردوں کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ کے وقت پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس میں سیاسی جماعتوں کا جرگہ ہورہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو حملہ آور پی اے آفس کے مرکزی دروازہ سے زبردستی اندر داخل ہو ئے۔ اِس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں چار سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی زرائع کے مطابق دو خود کش حملہ آروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ فائرنگ کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے فورا ملحقہ شاہروں کو سیل کر دیا اور ٹریفک بند کر دی گئی۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ لاشیں اسپتال لائی گئیں۔ جبکہ سات زخمی بھی اسپتال لائے گئے جن میں تین کی حالت نازک ہے۔

مزید خبریں :