18 فروری ، 2013
کراچی…جنوری 2013 کے دوران پاکستان سے چین کو نان باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اس عرصے میں 72 ہزار ٹن سے زائد چاول چین بھیجا گیا۔آل پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق چین کو برآمد ہونے والے 72 ہزار ٹن سے زائد نان باسمتی چاول کی کل مالیت 3 کروڑ ڈالر ہے۔ چین کو ہونے والی برآمد جنوری میں نان باسمتی چاول کی کل ملکی برآمدات کا 21 فی صد ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں پاکستان سے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا باسمتی اور 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نان باسمتی چاول مختلف ملکوں کو بھیجا گیا۔ایسوسی ایشن نے حکومت اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ سری لنکا میں پاکستانی چاول برآمدات کے فروغ کے لیے کام کیا جائے۔